حقیقت پسند
Well-known member
ملتان سلطانز کی نیلامی کا عمل شروع ہو چکا ہے جس میں ملتان کی پوری ٹیم کو ملک بھر سے شریک افراد اور ادارے خریدنے کے لیے آئندہ دس سال تک پی سی بی نے اشتہار جاری کیا ہے۔
اسٹاک مارکیٹ میں دلچسپی رکھنے والے سرمایہ کاروں اور اداروں کو ملتان سلطانز کی فرنچائز کے حقوق حاصل کرنے کی دعوت دی گئی ہے۔ اشتہار میں کہا گیا ہے کہ ملتان سلطانز پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن 2018 میں لیگ کا حصہ بنی اور اس کے بعد سے اپنی ایک مضبوط ’فین بیس‘ اور نمایاں شناخت قائم کر چکی ہے۔
پی سی بی کے مطابق ملتان سلطانز کی فرنچائز نئے مالکان کے لیے ایک پُر کشش موقع ہے، جو ٹیم کے ریکارڈز کو آگے بڑھاتے ہوئے اسے لیگ میں نئی بلندیوں تک لے جا سکتے ہیں۔
بولی میں شامل ہونے کے لیے خواہش مند افراد یا اداروں کو پی سی بی سے بِڈنگ دستاویزات حاصل کرنا ہوں گی، اور تکنیکی تجاویز جمع کرنے کی آخری تاریخ 30 جنوری 2026 دوپہر 3 بجے مقرر کی گئی ہے جبکہ اسی روز تجاویز کھولی جائیں گی۔
پی سی بی نے واضح کیا ہے کہ صرف تکنیکی طور پر اہل قرار پانے والے بولی دہندگان ہی اگلے مرحلے میں شامل ہو سکیں گے، اور ان کو ایسا کرنے کے لیے پی سی بی نے اپنے اشتہار میں واضح guidelines فراہم کی ہیں۔
ملتان سلطانز کے مالک علی ترین اور پی سی بی کے تعلقات میں کشیدگی کے باعث نومبر میں علی ترین نے فرنچائز سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد پی سی بی نے پی ایس ایل 11 میں ملتان سلطانز کا انتظام خود چلانے کا اعلان کیا تھا۔
اس وقت علی ترین کے حوالے سے چہ مگوئیاں جاری ہیں کہ وہ ملتان سلطانز کی نیلامی کے عمل میں شریک ہوں گے یا نہیں، لہذا اس حوالے سے انہوں نے حتمی بیان تو سامنے نہیں آیا لیکن ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس کے کیپشن میں لکھا ہے: ’جب آپ کو خبر ملے کہ آپ کی سابقہ معشوقہ دوبارہ شادی کے بندھن میں بندھنے جارہی ہیں‘۔
اس سے قبل پی سی بی دو نئی فرنچائزز کی نیلامی کا عمل کامیابی سے مکمل کرچکا ہے، جس میں سیالکوٹ اور حیدرآباد کی فرنچائزز شامل ہیں، جس کے بعد پی ایس ایل 11 میں اب آٹھ ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی۔